آپ آف لائن ہیں
اتوار2؍صفر المظفّر 1442ھ 20؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کرکٹ میں پاکستان کے تجربہ سے استفادہ چاہتے ہیں، سعودی سفیر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے مابین کھیلوں کے میدان میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی بدولت کھیل سعودی عرب میں بھی مقبول ہورہا ہے۔ ہم کرکٹ میں پاکستان کے بھر پور تجربہ سے استفادہ چاہتے ہیں اور اسے سعودی عرب میں فروغ دینا چاہتے ہیں۔ ملاقات میں کھیلوں کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون اور تجربات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ وہ اسپورٹس ڈپلومیسی پر یقین رکھتی ہیں۔

اسپورٹس سے مزید