• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی حکومت کالا باغ ڈیم کی فوری تعمیر شروع کرے، حاجی منیر

وٹفورڈ(نمائندہ جنگ)پی ٹی آئی حکومت فوری طور پر کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا آغاز کرے،کالابا غ ڈ یم پرسینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج ملکی مفاد کے خلاف ہے اوریہ سندھ طاس معاہدے کے خلاف ایک سازش ہے۔ کالاباغ ڈیم کی تعمیر سند طاس معاہدے میں شامل ہے۔ جس کے تحت پاکستان نے منگلا ڈیم اور تربیلا ڈیم مکمل کرنے کےبعد کالاباغ ڈیم تعمیر کرنا تھا مگر یہ ڈیم سیاست کی نظر ہوگیا ہے۔ پاکستان نےمہمند ڈیم ۔گلپور ڈیم ھولاڑ ۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ ڈیم ۔ بھاشا دیا میر ڈیم شروع کر رکھے ہیں ۔ آج 60 سال سے زائد عرصہ ہو چکا ہے اس ڈیم کی تعمیر کو سیاسی مسئلہ بنادیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار عوامی مسلم لیگ برطانیہ کے سینئر نائب صدر حاجی محمد منیر نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئےکیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کالا باغ ڈیم کی ڈیزائننگ پیپر اور ڈاکیو منٹس ورک مکمل ہو چکا ہے ۔ حاجی محمد منیر جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہاکہ پاکستان کی معیشت کو شاہراہ ترقی پر گامزن کرنے کے لیے کالاباغ ڈیم کی تعمیر انتہائی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا یہ جماعتیں ووٹ کو عزت دوکے نعرے لگاتی ہیں ۔سوال یہ پیدا ہوتا یہ پاکستان کو عزت دو کا مطالبہ کیوں نہیں کرتیں ۔ کشمیری عوام نے منگلا ڈیم کی تعمیر کے لئے ہزاروں ایکڑ زمین دی۔ آج بھاشا ڈیم کی تعمیر بھی آزاد کشمیر میں ہو رہی ہے ۔ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت پاکستان کی خوشحالی کے لیے کالاباغ ڈیم تعمیرپر قومی یکجہتی کے قیام کیلئے کوششیں کریں ۔ انہوں نے کہا ہم وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھاشا دیا میر ڈیم اور سی پیک پراجیکٹ کو ہر صورت مکمل کریں ۔ 

تازہ ترین