• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کا اجلاس جاری، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی تقاریر اسلام آباد سے جاری ہونگی

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 75واں اجلاس جاری ہے ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 21ستمبر جبکہ وزیر اعظم عمران خان 25ستمبر کو عالمی ادارے سے خطاب کریں گے،وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ کی تقاریر بھی اسلام آباد سے جاری ہوں گی،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 21ستمبر کو اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کے صدر کی حیثیت سے شرکا کو بریف کرینگے،یکم اکتوبر کو وزیر خارجہ بیجنگ ویمن کانفرنس کی 25 ویں سالگرہ منانے کیلئے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرینگے، اجلاس کے ایجنڈے میں ’’کشمیر حل طلب تنازع‘‘بھی شامل ہے ۔  

تازہ ترین