• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے لگام ڈاکو ؤں نے مزاحمت پر ایک اور شہری کی جان لے لی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس کے دعوے دہرے کے دہرے رہے گئے ، بے لگام ڈاکو ؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک اور شہری کی جان لے لی ،اور رقم چھن کر فرار ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود کورنگی کراسنگ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سےنجی کمپنی کا منیجر جاں بحق او ر ڈرائیور زخمی ہو گیا ،ملزمان واردات کے دوران 11 لاکھ سے زائد رقم بھی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ اطلاع ملنے پر پویس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا ، پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ محمد عمیر ولد جاویدکے نام سے ہوئی ہے مقتول سگریٹ سپلائی کرنے والی نجی کمپنی کا منیجر تھا، جبکہ مقتول کے ہمراہ زخمی ہونے والا شخص ڈرائیور ہے ، مقتول عمیر ڈرائیور کے ہمراہ گودام چورنگی سے کورنگی کراسنگ کے قریب واقع نجی بینک میں 11 لاکھ روپے نقد جمع کرانے جا رہاتھا کہ موٹرسائیکلوں پر سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران گاڑی پر فائرنگ کر دی اور 11 لاکھ روپے نقد لوٹ کر فرار ہوگئے ، پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اور دیگر شواہد جمع کر لئے ہیں مقتول عمیر نارتھ ناظم آباد کا رہائشی تھا، واضح رہے کہ کورنگی کاز وے پر ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن گئی ہیں اور پولیس افسران ہر بار ڈاکووں اور اسٹریٹ کرائمز کے خلاف کارروائیوں کے دعوے کرتے ہی نظر آتے ہیں ۔

تازہ ترین