آپ آف لائن ہیں
اتوار2؍صفر المظفّر 1442ھ 20؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی پنشن روکنے کا نوٹیفکیشن معطل

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی پنشن روکنے کا نوٹیفیکیشن معطل کرتے ہوئے اے جی پی آر کو معاملہ دوبارہ دیکھنے کا حکم دیتے ہوئے 10 روز میں رپورٹ طلب کر لی ۔ بدھ کو چیف جسٹس اطہر من اللہ نے بشیر میمن کی پنشن روکے جانے کیخلاف درخواست کی سماعت کے دوران اے جی پی آر کے نمائندے سے استفسار کیا کہ آپ کسی کی پنشن کیسے روک سکتے ہیں؟ اے جی پی آر کے وکیل نے کہا کہ بشیر میمن نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ جب آپ نے بشیر میمن کی پنشن کے تمام کاغذات مکمل کر لئے تو کس نے کہا روک دیں؟ آج تک آپ نے کیا کبھی کسی اور اتنے سینئر افسر کی پنشن روکی ہے؟استعفیٰ تو کوئی افسر بھی دے سکتا ہے اور وہ متعلقہ اتھارٹی نے منظور بھی کیا۔

اہم خبریں سے مزید