• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی پیشی پر ہنگامہ، عدالت کا ویڈیو جمع کرانے کا حکم

مریم نواز کی پیشی پر ہنگامہ، عدالت کا ویڈیو جمع کرانے کا حکم 


لاہور (آئی این پی) مریم نواز کی پیشی پر ہنگامہ آرائی معاملے میں انسداد دہشت گردی عدالت نے سیف سٹی اتھارٹی کو واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو اور دیگر تمام شواہد جمع کرانے کا حکم دیدیا اورآئندہ سماعت تک پولیس کوملزموں کی گرفتار کرنے سے روک دیا ہے ۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ نے گزشتہ روز درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ کیپٹن(ر) صفدر عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ رانا ثنا ءاللہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی۔عدالت نے رانا ثناء اورکیپٹن (ر) صفدرسمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 22ستمبر تک توسیع کردی۔

تازہ ترین