• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان امن مذاکرات میں ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہیں، ایرانی سفیر

اسلام آباد (صالح ظافر) ایران نے افغانستان میں جاری امن عمل میں اپنی معاونت اور ملاقات و اجلاس کے انعقاد کیلئے جگہ فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان میں متعین ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ افغان حکومت، سیاسی گروپس اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات حوصلہ افزا خبر ہے اور ساتھ ہی طویل عرصہ سے جس امن کی ضرورت تھی اس کا پیش خیمہ ثابت ہونگے۔

تازہ ترین