پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ صبا قمر کو اپنے نئے ڈرامے میں بولڈ لباس کا انتخاب کرنا مہنگا پڑ گیا، صارفین انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
عالمی شہرت یافتہ اداکارہ صبا قمر کو مشکل اور جاندار کرداروں کی مؤثر عکاسی کے باعث خاصی پذیرائی حاصل رہی ہے۔
ان دنوں انہیں ڈرامہ سیریل ’کیس نمبر ‘9 اور ’پامال‘ میں جاندار اداکاری کے سبب خوب سراہا جا رہا ہے۔
حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے نئے ڈرامہ سیریل ’معمہ‘ میں بھی ان کے کردار کو پسند کیا گیا، تاہم ڈرامے میں ان کے بولڈ لباس پر شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔
ڈرامہ سیریل معمہ کی حالیہ قسط میں اداکارہ نے سنہری بغیر آستین نیٹ کی ساڑھی زیب تن کی۔ اس لباس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاصی تنقید کی جا رہی ہے۔
اس کے علاوہ صبا قمر کا ایک بولڈ فوٹو شوٹ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے سلِپ اسٹائل گاؤن پہنا ہوا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین صبا قمر کے بولڈ اندازِ لباس پر کڑی تنقید کر رہے ہیں۔