• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادویات قیمتوں میں اضافے کا ریفرنس،سابق سیکرٹری قانون کی استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے جج سید اصغرعلی نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر دائر نیب ریفرنس میں ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کردیں۔ بدھ کو سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت پیش ہوئے، اس موقع پر شریک ملزم سابق سیکرٹری قانون ارشد فاروق فہیم کے وکیل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیااورریفرنس میں شریک حاضر ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کر دی گئیں،عدالت نے کیس کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی۔  

تازہ ترین