• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی : پاکستانی سفارتخانے میں کمرشل قونصلر کی عدم موجودگی

دبئی (سبط عارف) متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتی مشنز گزشتہ 18ماہ سے کمرشل قونصلر کی عدم موجودگی کی وجہ سے تجارتی سرگرمیوں میں بڑے پیمانے پر کمی آئی ہےاور کہا جارہا ہے کہ تجارتی سرگرمیاں تقریبا رک چکی ہیں جبکہ پاکستان سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ سفارتی اجازت نامہ کے حصول کے بعد جلد کمرشل قونصلر دبئی پہنچ جائیں گے۔ پاکستانی کی کاروباری برادری بھی شکوہ کرتی ہے کہ ایک طرف وزیراعظم عمران خان پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے لوگ کی توجہ حاصل کرنے کی سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں دوسری جانب ایک اہم سفارتی مشن میں کمرشل قونصلر ہی موجود نہیں ہے۔ فی الحال پاکستان کے قونصل خانے دبئی میں تجارتی سرگرمیوں سے متعلق تمام پیش رفت ماند پڑی ہوئی ہیں۔ یاد رہے کہ ابوظبی میں پاکستانی سفارت خانے میں حکومت پاکستان نے گزشتہ سال کمرشل سیکشن ہی ختم کردیا ہے۔ ایسے میں متحدہ عرب امارات میں کمرشل قونصلر کی عدم موجودگی سے پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق معلومات اور اہم میٹنگز منعقد نہیں ہورہی ہیں۔

تازہ ترین