آپ آف لائن ہیں
اتوار9؍صفر المظفّر 1442ھ 27؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

جزیروں پر نئے شہر کراچی کی زمین پر قبضے کی سازش ہے، آفاق احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ اس وقت وفاق کی توجہ کراچی کی بحالی پر مرکوز ہونی چاہئے تھی لیکن گیارہ سو ارب کے مشکوک پیکیج کے فوری بعد جزیروں پر نئے شہر بسانے کا اعلان دراصل کراچی کی قیمتی ذمین پر قبضہ کرنے کی سازش ہے، حکومت اگر مخلص ہوتی تو سب سے پہلے کراچی کی بحالی کیلئے ہوائی پیکیج کی بجائے ٹھوس اقدامات کرتی ۔آفاق احمد نے کہا کہ مالیاتی پیکج اور بحالی منصوبوں کے نام پر وفاقی و صوبائی حکومت عوام کو بیوقوف بنا رہی ہیں ،ابتک جتنے بھی منصوبوں کا اعلان کیا گیا وہ سب عالمی مالیاتی اداروں سے ملنے والے قرض سے مشروط ہیں اور یہ وہ قرض ہوگا جسے بعد میں شہر کے لوگوں کو چکانا ہوگا ۔آفاق احمد نے کہا کہ اسد عمر مالیاتی پیکج کی مخالفت کرنے والوںکے خلاف تو بولتے ہیں کیا موصوف یہ بتانا پسند فرمائیں گے کہ جس حکومت کا کل ترقیاتی بجٹ ہی سات سو ارب ہو وہ گیارہ سو ارب کہاں سے فراہم کرے گی ۔آفاق احمد نے کہا کہ جزیروں پر قبضہ کرنے کی یہ پہلی کوشش نہیں ، اس بار نئے

شکاری پرانا جال لے کر آئیں ہیں۔

اہم خبریں سے مزید