• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلر کے عہدے کیلئے موصول 40 درخواستوں میں سے 8 قابل قبول

کراچی( سید محمد عسکری )تلاش کمیٹی نے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلر کے عہدے کے لئے موصول 40 درخواستوں میں سے 8 کو انٹرویو کے قابل قبول قرار دے دیا ہے ڈاکٹر قدیر راجپوت کی سربراہی میں تلاش کمیٹی نے جن امیدواروں کوشارٹ لسٹ کیا ان میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر عارف زبیر، سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح برفت، پروفیسر امداد علی اسماعیلی، ڈاکٹر عبد الرزاق مہر، ڈاکٹر سرفراز سولنگی، ڈاکٹر نبی بخش جمانی، ڈاکٹر خلیل احمد ہالیپوتو اور ڈاکٹر غلام سرور کھنڈ شامل ہیں۔ ان 8 امیدواروں کو انٹرویو کے لیئے طلب کرلیا گیا ہے جہاں تلاش کمیٹی تین امیدواروں کا انتخاب کر کے وزیر اعلی سندھ کو بھیجے گی-موجودہ وائس خاتون وائس چانسلر ڈاکٹر پروین شاہ کی چار سالہ مدت ملازمت ختم ہونے میں چند ہفتے باقی رہ گئے ہیں تاہم ان کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی گئی۔

تازہ ترین