• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی بی اے (انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن ) کراچی میں کوویڈ 19 کے کیسز سامنے آنے کے بعد اسے دو روز کے لیے بند کردیا گیا ہے۔آئی بی اے کراچی کے دونوں کیمپسز ( جامعہ کراچی میں واقع مرکزی کیمپس اور سٹی کیمپس گارڈن ) آئندہ دو روز کے لیے بند رہیں گے تمام تدریسی عمل معطل رہے گا آئی بی اے کے ذرائع نے بتایا کہ آئی بی اے میں پہلا کیس جامعہ کراچی میں قائم آئی بی اے کے ہاسٹل سے ظاہر ہوا متعلقہ طالب علم نے اسلام آباد سے آکر حال ہی میں ہاسٹل جوائنٹ کیا تھا اور دو روز سے شروع کیے گئے۔ادھر ذرائع کہتے ہیں کہ آئی بی اے کی کوویڈ کی ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل درآمد نہیں ہورہا کینٹین اور کیفے ٹیریا کھول دئے گئے ہیں جہاں طلبہ کا ہجوم دیکھنے کو مل رہا ہے ۔

تازہ ترین