• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری روڈ سمیت مختلف شاہراہوں پر  ٹریفک جام، گاڑیوں کی قطاریں

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بدھ کوٹریفک جام رہی ۔شہرکی مرکزی شاہراہ مری روڈاوردیگرسڑکوں پرگاڑیوں کارش رہا اورٹریفک کی روانی متاثررہی جس سے شہریوں کودقت کاسامناکرناپڑا۔مری روڈپر مریڑ چوک ،لیاقت باغ چوک ،تیلی محلہ ،وارث خان جب کہ کمرشل مارکیٹ ،راول روڈ اوردیگرمتصل شاہراؤں پرٹریفک کااژدھام رہا۔ شہرمیں تجاوزات ،غلط پارکنگ اورگاڑیوں کی کثرت کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثرہو رہی ہے جب کہ کوروناوائرس کی وجہ سے کئی ماہ سے بندبہت سے تعلیمی ادارے بھی گزشتہ روزکھل گئے اورطلباء وطالبات کوپک اینڈڈراپ کرنے والی بہت سی گاڑیاں بھی کئی ماہ بعدروڈپردکھائی دیں جس سے ٹریفک کارش بڑھ گیاادھر دوپہرکے وقت راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے نکلنے والی ریلیاں لیاقت باغ کے قریب جمع ہوئیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثرہوئی اس دوران راجہ بازار،لیاقت روڈ،سٹی صدرروڈ،اقبال روڈ پرگاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کی قطاریں لگ گئیں ۔سٹی ٹریفک پولیس کے ترجمان نے بتایاکہ ناموس رسالت و عظمت صحابہ و اہل بیت ریلی کے موقع پر سٹی ٹریفک پولیس نے ریلی کے دوران ٹریفک کی روانی برقراررکھنے کے لیے7ڈی ایس پیز,15انسپکٹرز اور 164ٹریفک اہلکار تعینات کئے تھے ریلی لیاقت باغ سے فیض آباد تک نکالی گئی۔ اس موقع پرلیاقت باغ سے فیض آباد تک ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دے دیا گیا تھا اورریلی کے دوران مری روڈکی ایک جانب ٹریفک رواں دواں رہی ۔ادھرعوامی حلقوں کاکہناہے کہ راولپنڈی میں ٹریفک کی روانی بہتربنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ،ٹریفک پولیس اوردیگرمتعلقہ اداروں کواپناکرداراداکرناچاہئیے۔اوراس سلسلے میں ٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔
تازہ ترین