• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سابق کرکٹ کھلاڑی سارو چندیداس گنگولی نے سوشل میڈیا پر شارجہ اسٹیڈیم کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں کی تصاویر دھندلی کر دیں جس پر انُہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

 نام کے بڑے اور سوچ کے چھوٹے سارو نے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شارجہ اسٹیڈیم دورے کی کچھ تصاویر شیئر کیں۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ چند کرکٹرز کے ساتھ آئی پی ایل 2020ء کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کر رہے ہیں، دورے کے دوران لی گئی ایک تصویر کے عقب میں شارجہ کپ 2003ء کی فاتح پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی آویزاں تصاویر  ہیں جنہیں سارو گنگولی کی جانب سے شیئر کرنے سے قبل دھندلا کر دیا گیا ہے ۔

View this post on Instagram

Famous Sharjah stadium all set to host IPL 2020

A post shared by SOURAV GANGULY (@souravganguly) on


 تصویر میں اُس وقت کے کپتان راشد لطیف اور کوچ جاوید میاں داد کےعلاوہ دیگر کھلاڑی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی ، آئی پی ایل رواں ماہ کی 19 تاریخ کو شروع ہو رہا ہے۔

انڈین پریمیئر لیگ میں کُل 56 میچز کھلیے جائیں گے جس میں سے 12 میچز شارجہ اسٹیڈیم میں ہوں گے ۔

تازہ ترین