• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر قائد کراچی کے ایڈ منسٹریٹر  افتخار شلوانی کا کہنا ہے کہ آج سے کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کلاک ٹاور  (گھنٹہ گھر) کو فعال کر دیا گیا ہے۔

ایڈ منسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی کی جانب سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن   کے ما تحت کے ایم سی کلاک ٹاور تزین و آرائش کے بعد آج سے کھول دیا جائے گا۔

کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کلاک ٹاور کی تاریخ

کراچی میونسپل کارپوریشن کی عمارت کا افتتاح 1932ء میں کیا گیا تھا، کے ایم سی عمارت برطانوی اور مغلیہ طرز کی تعمیر کی گئی عمارت ہے، اس عمارت کا کلاک ٹاور 162 فٹ اونچا ہے جو چاروں جانب سے یکساں نظر آ تا ہے۔

واضح رہے کہ کے ایم سی کا گھڑیال کچھ برس قبل غیر فعال ہوگیا تھا۔

تازہ ترین