• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور: 13 سالہ لڑکے سے مبینہ زیادتی، 2 ملزمان گرفتار

بہاولپور میں 13 سالہ لڑکے سے دو ملزمان کی مبینہ زیادتی، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے متاثرہ لڑکے کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق مدینہ کالونی کے رہائشی 13 سالہ لڑکے عمران کو ملزمان فرحان اور نادرنے قریبی گنے کی فصل میں لے جاکربدفعلی کانشانہ بنایا۔

متاثرہ لڑکے کے شور مچانے پر اہل علاقہ اکٹھے ہوگئے اور دونوں ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس نے تھانہ سمہ سٹہ میں لڑکے کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

تازہ ترین