• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مروہ زیادتی و قتل کیس، ملزمان کے فِنگر پرنٹس میچ ہوگئے


شہر قائد کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں پیش آنے والے مروہ قتل و اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مروہ سے زیادتی اور قتل کی تفصیلی رپورٹ پیش

ذرائع کے مطابق مروہ قتل و اجتماعی زیادتی کیس میں گرفتار ملزمان کے فنگر پرنٹس کی میچنگ ہوگئی ہے، مروہ کے کپڑوں اور گرفتار ملزم فیضو کے گھر کے بیڈ سے سیمپلز لیے گئے تھے، گرفتار ملزمان عبداللّٰہ اور فیضو کے فنگر پرنٹس میچنگ رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں جگہوں سے لیے گئے سیمپلز میچ کر گئے ہیں، دونوں ملزمان پہلے ہی اعتراف جرم کر چکے ہیں، پولیس حکام کو صرف ڈی این اے رپورٹس کا انتظار ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی این اے رپورٹس ملتے ہی گرفتاری ظاہر کی جائے گی، گرفتار ملزم فیضو مروہ کے گھر سامنے رہتا ہے اور درزی کا کام کرتا ہے جبکہ دوسرا گرفتار ملزم عبداللّٰہ کچرا چنتا ہے اور افغانی شہری ہے ۔

ذائع کے مطابق فیضو نے مروہ کو اغوا کیا اور اپنے گھر کی چھت پر لے گیا تھا، دونوں ملزمان نے گھر کی چھت پرمروہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، مروہ کی لاش جس کپڑوں میں لپٹی ملی وہ فیضو اپنی دکان سے لایا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:  عیسی نگری میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کی تصدیق

واضح رہے کہ مروہ زیادتی و قتل کیس میں پہلے فیضو اور پھر عبداللّٰہ کو اجتماعی زیادتی اور قتل کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

تازہ ترین