• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام وزیراعظم، وزیراعلیٰ اور اس نظام کی تبدیلی مانگ رہے ہیں، سراج الحق



امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک میں راستے پر چلتی مائیں، بہنیں محفوظ نہیں ہیں، عوام تبدیلی مانگتے رہے، یہ آئی جی تبدیل کرتے رہے، اب عوام وزیراعظم ، وزیراعلیٰ اور اس نظام کی تبدیلی مانگ رہے ہیں۔

لاہور میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ بزدار صاحب آپ کے دو سال مکمل ہوگئے مگر بچے محفوظ نہیں ہیں، وفاقی محتسب کی رپورٹ کے مطابق جرائم میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ قوم کہتی ہے تبدیلی چاہیے ،آپ نے 5 بار آئی جی کو تبدیل کردیا، تبدیلی وزیراعظم اور وزیراعلیٰ اور  پی ٹی آئی حکومت کی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں مقبوضہ کشمیر ہمارے ہاتھوں سے نکل گیا، پی ٹی آئی کی حکومت میں مالی، نظریاتی اور اخلاقی کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں کی سوچ عوام کے تحفظ کی نہیں، اپنے مفادات کے تحفظ کی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میں اخلاقی جرات ہوتی تو وہ استعفیٰ دیتے۔

تازہ ترین