• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان فورسز اور طالبان میں جھڑپیں، تین طالبان اور 32 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک

کابل میں افغان فورسز کے آپریشن میں طالبان کے ڈپٹی کمانڈر سمیت دو طالبان ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے، طالبان کے مختلف حملوں میں 32 افغان سیکیورٹی اہلکار مارے گئے۔

افغان حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں طالبان ریڈ یونٹ کا ڈپٹی کمانڈر ملا سنگین بھی شامل ہے جو کابل میں ہونے والے متعدد دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا.

دوسری طرف ننگرہار، بادغیس اور ہرات سمیت کئی افغان صوبوں میں طالبان کے حملوں میں درجنوں سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ جوابی حملوں میں طالبان کے تقریباً 30 جنگجو بھی مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے۔

تازہ ترین