کے الیکٹرک نے اضافی لوڈشیڈنگ سے کراچی والوں کا سکون پھر برباد کردیا ہے۔ بار بار بجلی غائب ہونے سے نہ دن کی گرمی سے بچنا ممکن ہوتا ہے اور نہ ہی رات کو سکون کی نیند مل پاتی ہے۔
لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں 6 گھنٹے جبکہ دیگر علاقوں میں 10,10گھنٹے تک بجلی غائب ہورہی ہے۔
دوسری جانب کے الیکٹرک اور سوئی سدرن کے درمیان بلیم گیم جاری ہے۔
کے الیکٹرک گیس کی قلت سے پیداوار متاثر ہونے کا جواز پیش کرتی ہےجبکہ سوئی سدرن نے 160 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی کا دعویٰ کیا ہے۔