• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارملا سافٹ پورن ہیں، کنگنا، انتقام انسان کو جلاتا رہتا ہے،ارملا ماتونڈکر

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی پارلیمنٹ میں روی کشن اور جیا بچن کے بیان کے بعد بولی وڈ دو دھڑوں میں منقسم ہو گیا ہے۔ کچھ جیا کے حق میں سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں تو کچھ روی کشن کی حمایت کرتے ہوئے جیا کے بیان کی مخالفت کر رہے ہیں۔ حال ہی میں بولی وڈ کی چھما چھماگرل یعنی ارملا ماتونڈکر نے جیا بچن کے بیان پر اپنی حمایت ظاہر کرتے ہوئے کنگنا رناوت پرتنقید کی، جس کے بعد کنگنا نے ارملا کو سافٹ پورن اسٹار کہہ ڈالا۔ اداکارہ نے پنگا کوئین پر ایک بار پھر سے جوابی حملہ کیا ہے۔کنگنا نے ٹائمزناؤ کوایک انٹرویو میں کہا کہ ارملا ماتونڈکر سافٹ پورن اسٹار ہیں۔ یہ تھوڑا سننے میں برا لگتا ہے لیکن وہ یقینا اپنی اداکاری کے لئے نہیں جانی جاتی تھیں۔ وہ کس لئے جانی جاتی تھیں، سافٹ پورن کے لئے نا؟ اگر انہیں ٹکٹ مل سکتا ہے تو مجھے کیوں نہیں مل سکتا؟ کسی کو بھی ٹکٹ مل سکتا ہے۔ ہر کسی کو ٹکٹ مل سکتا ہے۔کنگنا نے کہا کہ ارملا ماتونڈکر کا ایک توہین آمیز انٹرویو دیکھا۔ جس طرح سے وہ میرے بارے میں بات کر رہی ہیں وہ پوری طرح سے مشتعل کرنے والا ہے۔ انہوں نے میری جدوجہد کا مذاق اڑایا۔ وہ مجھ پر اس لئے حملہ کر رہی ہیں کہ میں بی جے پی سے ٹکٹ چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ اتنا بھی مشکل نہیں ہے۔بولی وڈ اداکارہ ارملا ماتونڈکر نے کنگنا رناوت کا نام لئے بغیر اداکارہ پر طنز کیا ہے۔ انہوں نے شیواجی مہاراج کی ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا جس میں لکھا ہے۔ ʼ انتقام انسان کو جلاتا رہتا ہے، صبر وتحمل ہی انتقام کو قابو میں کرنے کی تدبیر ہے۔ شیواجی مہاراج امر رہیں۔

تازہ ترین