• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شراب لائسنس، نیب نے سابق DG ایکسائز اکرم گوندل کو گرفتار کرلیا

شراب لائسنس، نیب نے سابق DG ایکسائز اکرم گوندل کو گرفتار کرلیا


لاہور(نمائندہ جنگ)نیب لاہور نے نجی ہوٹل کو مبینہ غیر قانونی طور پر شراب لائسنس اجراء کے کیس کی تحقیقات میں سابق ڈی جی ایکسائز و ٹیکسیشن ملزم اکرم اشرف گوندل کو گرفتارکرلیا ہے۔اکرم اشرف گوندل نے مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترنے کے باوجود نجی ہوٹل کو لائسنس دیدیا تھا،ملزم وزیر اعلیٰ کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست دے چکا ہے۔ چوہدری برداران کیخلاف شواہد نہ ملنے پر بنک نادہندگی کی انکوائری بند،نیب رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کردی گئی،نیب ذرائع کے مطابق اکرم اشرف گوندل متعدد بار نیب لاہور میں غیر قانونی شراب لائسنس کیس میں پیش ہوئے۔ ان پر کروڑوں روپے کے عوض ایک نجی ہوٹل کو شراب لائسنس غیر قانونی طور پر جاری کرنے کا الزام ہے۔اسی کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی نيب ميں پیش ہوچکے ہیں جبکہ ان کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر راحیل صدیقی بھی متعدد بار اسی کيس ميں پیش ہوئے ہیں۔ اکرم اشرف گوندل جمعرات کو نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔

تازہ ترین