اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس ، پارک لین ریفرنس اورٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنسز میں آصف زرداری کی ریفرنس خارج کرنے کی درخواستوں میں دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جمعرات کو سماعت کے دوران آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک اور اسد عباسی کے علاوہ دیگر پیش ہوئے ،ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے کہا کہ نیب ضمنی ریفرنس دائر کر سکتا ہے۔