لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی زیر صدارت اجلاس میں اے پی سی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، زرداری ہائوس اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں فرحت اللہ بابر، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور دوسرے سنیئر رہنما شریک ہوئے. ذرائع نے بتایا کہ20ستمبر کو اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں اے پی سی کی میزبانی پیپلزپارٹی کرے گی جس میں تمام اپوزیشن پارٹیوں کو دعوت دی گئی ہے ، اجلاس کی صدارت بلاول بھٹو کریں گے. آصف زرداری کی شرکت کا امکان نہیں ہے. اے پی سی کا ایجنڈا رہبر کمیٹی طے کرے گی، ایجنڈے اور شرکاء کی حتمی فہرست ایک دن پہلے متوقع ہے۔ انتظامات کے سلسلے میں پیپلزپارٹی کی تمام سنیئر قیادت اسلام آباد پہنچ گئی ہے ۔