• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں بھارتی ملٹری انجینئرنگ سروسز کا سویلین ملازم گرفتار

لاہور(خالدمحمودخالد)بھارتی خفیہ اداروں نے ریاست ہریانہ کے شہرریواڑی میں ملٹری انجینئرنگ سروسز کے ایک سویلین ملازم کو گرفتار کر لیا اور اس پرمضحکہ خیز الزام لگایا گیا کہ وہ گزشتہ ڈھائی سال سے پاکستان کی ملٹری انٹیلی جنس سے تعلق رکھنے والی ایک اہم خاتون سےفیس بک پر رابطے میں ہے اور انہیں اہم نوعیت کی معلومات فراہم کرتا رہا ہے۔

یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ ہریانہ کے مہیش کمار کو لکھنئو ملٹری انٹیلی جنس کی نشاندہی پر ہریانہ پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس نے گرفتار کیا ہے جب کہ ہریانہ کے انٹیلی جنس ادارے ڈھائی سال تک مہیش کے رابطوں سے بے خبر رہے جب کہ مہیش مبینہ طور پر پاکستان ملٹری انٹیلی جنس سے کئی مواقع پررقم بھی وصول کرتا رہا۔ہریانہ پولیس نے مہیش کے کمپیوٹر اور اس کا موبائل فون قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین