• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سملی روڈ پر غیر قانونی مکانوں کیخلاف آپریشن ، متعدد مسمار

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) سی ڈی اے اور ایم سی آئی نے کورنگ واٹر ورکس بارہ کہو سملی روڈ پر سر کاری اراضی پر تعمیر کئے گئے غیر قانونی مکانوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا۔ گزشتہ روز ڈی جی واٹر مینجمنٹ سردار خان زمری کی سر بر اہی میں آپریشن کے دوران کئی مکانات گر ائے گئے ۔ شعبہ واٹر سپلائی اور سینی ٹیشن کے عملہ نے آپریشن میں حصہ لیا ۔اس ایریا میں وسیع پیمانے پر تجاوزات ہیں ۔ شعبہ لینڈ کو سروے کرکے سی ڈی اے کی اراضی کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کے بعد قابضین کو نو ٹس جاری کئے جائیں گے۔
تازہ ترین