• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر 22تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔

این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر خیبر پختونخوا میں 16، اسلام آباد میں 1 اور آزاد کشمیر میں 5 تعلیمی ادارے بند کئے ہیں۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے 2 نجی اسکولوں کا اچانک معائنہ کیا گیا ، اس دوران پری پرائمری اور پرائمری اسکولوں میں تدریسی عمل جاری تھا۔

اس موقع پر وزیر تعلیم سندھ نے ڈی سی ویسٹ کو فوری طور پر اسکول سیل کرنے کاحکم جاری کیا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب ملک بھر میں تقریباً 7 ماہ سے بند تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر سے کھولا گیا ہے۔

تازہ ترین