• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے کراچی کو 1100 ارب کا جعلی فنڈ دیا، حافظ نعیم الرحمٰن


امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کراچی کو جعلی فنڈ دیا، شہر کے نوجوانوں کو نوکریاں نہیں ملتیں۔

لسبیلہ میں مظاہرے سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی 27 ستمبر کو حقوق کراچی مارچ کرنے جارہی ہے، جس میں اہل کراچی کا مقدمہ پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حقوق کراچی مارچ میں بتائیں گے کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی کو 1100 ارب کا جعلی فنڈ دیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ کے۔الیکٹرک نے گزشتہ 2 روز سے پھر لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ اور وفاق نے بارشوں کے ستائے ہوئے عوام کا ازالہ کرنے کے بجائے کے۔الیکٹرک کو 5 ارب روپے دے ڈالے ہیں۔

تازہ ترین