• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں 14352 کورونا ٹیسٹ، 237 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 14352 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں 237 نئے کیسز سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 1200357 ٹیسٹ کیے گئے۔ صوبے میں اب تک 133362 کیسز ہوچکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے مزید 154 مریض صحتیاب ہوگئے۔ اس طرح مجموعی طور پر اب تک 128145 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 2459 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت 2758 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے2481 مریض گھروں اور 5 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں 272 مریض زیرعلاج ہیں۔ کورونا سے متاثرہ 171 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ اس وقت کورونا کے 23 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر کے 237 نئے کورونا کیسز میں سے 165 کا تعلق کراچی سے ہے۔ ضلع جنوبی 70، ضلع شرقی 44، ضلع وسطی 22، ضلع کورنگی اور ضلع ملیر 12-12 اور ضلع غربی میں 5 کیسز سامنے آئے ہیں۔

صوبے کے دیگر اضلاع میں جو نئے مریض ہیں ان میں بدین 11، حیدرآباد 9، ٹنڈو محمد خان 5، جامشورو، خیرپور اور شہید بینظیر آباد 4-4، گھوٹکی3، نوشہرو فیروز 2، دادو، لاڑکانہ، میرپور خاص، سانگھڑ اور ٹنڈو الہیار میں 1-1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

تازہ ترین