• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کا معاہدہ مسترد کرنے کا عندیہ دے دیا

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی موبائل ایپ ٹک ٹاک اور امریکی کمپنی اوریکل کے درمیان طے پانے والا معاہدہ مسترد کرنے کا عندیہ دے دیا۔ ٹرمپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ معاہدے کی کسی بھی شق پر دستخط کرنے کے لیے تیار نہیں۔ قومی سلامتی کے معاملات کو 100 فیصد خالص ہونا چاہیے اور دونوں کمپنیوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر دستخط کرنے سے قبل اس نظر سے کڑی جانچ کی جائے گی۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں جلد ہی معاہدے کی دستاویزات مل جائیں گی اور اپنے فیصلے سے مطلع کردیں گے۔

تازہ ترین