• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں معمولات زندگی کو بحال کرے، رانا بشارت

لندن(پ ر )انسانی حقوق کے رہنما اور مبصر رانا بشارت علی خان نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر خطے کی معمول کی زندگی بحال کرے ، مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت کو رہا کرے اور وادی میں بین الاقوامی میڈیا کو دورے کی اجازت دے ، بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کو بحال کیا جائے جس میں حکومت کی طرف سے جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت کی ضمانت دی گئی ہے۔ اسیر کشمیری رہنماؤں کو رہا کیا جائے، جموں کشمیر کے عوام کے معمولات زندگی کو بحا ل کیاجائے، مقبوضہ کشمیر کی مواصلات ناکہ بندی ختم کی جائے، قوام متحدہ کو سلامتی کونسل کو پہلے سےمنظور شدہ قراردادوں کی روشنی میں ٹھوس اور بروقت اقدامات کرنے چاہئیں بصورت دیگر یہ انسانیت اور یو این او کے چہرے پرکالا بدنما داغ ہوگا۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی دیگر تنظیموں کے لئے یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ عالمی برادری کو مؤثر اور بروقت اپنا کردار ادا کرنا چاہئے بصورت دیگر یہ تاریخ کے سنگین انسانی حقوق کے بحران کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں حریف ممالک ایٹمی طاقتیں ہیں لہذا یہ خطہ ایٹمی جنگ کی راہ پرگامزن ہےاگر تصادم ہوا تو تباہ کن ہوگا ۔  
تازہ ترین