• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہل حدیث ایکشن کمیٹی کے تحت عظمت صحابہ ؓ کانفرنسز منعقد کی جائینگی

کراچی (پ ر ) اہل حدیث جماعتوں اور اداروں کے مشترکہ پلیٹ فارم ”اہل حدیث ایکشن کمیٹی“ کے تحت کراچی میں ضلعی سطح پرعظمت صحابہ ؓ کانفرنسزکے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ان کانفرنسزسے تمام جماعتوں کے رہنما اور اداروں کے نمائندے خطاب کرینگے۔ایکشن کمیٹی کا ہم اجلاس جامعۃ الاحسان الاسلامیہ منظور کالونی میں کمیٹی کے کنوینیر مولانا افضل سردار کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں مولانا ارشد علی، سید عامر نجیب،،مولانا انس مدنی، محمد اشرف قریشی، مولانا یوسف کاظم، مفتی رفیق سلفی، مولانا عبد الوکیل ناصربھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں 13 ستمبر کی عظمت صحابہ ؓ ریلی کی کامیابی پر اظہار تشکر کیا گیا۔
تازہ ترین