• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الافغان مذاکرات کا اگلا دور ترکمانستان میں ہونیکا امکان

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) افغان حکومت اور طالبان کےمابین انٹراافغان مذاکرات کا اگلادور متوقع طور پر ترکمانستان میں ہوگا، امریکا طالبان سمجھوتے کے مطابق جمعۃ المبارک کی تعطیل کی وجہ سے دوحہ مذاکرات ایک روز کیلئے معطل رہے۔ دریں اثنا دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ اور ڈپٹی چیف آف سٹاف ملا برادر اخوند سے چین کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان لیو جیان نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ طالبان کی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان ڈاکٹر نعیم وردگ نے اپنے ٹوئٹر پیغام پرکہا کہ چینی نمائندہ خصوصی نے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزیر خارجہ چین کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام دیا، ملاقات میں باہمی بات چیت کے عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تازہ ترین