اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے سابق صدر پاکستان آصف زرداری وغیرہ کے خلاف میگا منی لانڈرنگ‘ پارک لین‘ ٹھٹھہ واٹر سپلائی کے ضمنی ریفرنسز خارج کرنے کیلئے سابق صدر پاکستان کی درخواستوں پر فیصلہ موخر کر دیا۔ جمعہ کو سماعت کے دوران عدالت نے آصف علی زرداری کی ضمنی ریفرنسز خارج کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ 23 ستمبر تک موخر کردیا۔ واضح رہے کہ عدالت نے جمعرات کے روز دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیاتھا۔