• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آواران:فورسز کا ٹارگٹڈ آپریشن کالعدم تنظیم کے 4 ارکان ہلاک

کوئٹہ (نمائندہ جنگ) سیکورٹی فورسزکا آواران میں ٹارگٹڈ آپریشن،فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد مار ے گئے سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر گزشتہ روز آواران کے علاقے مشکے نوکجو میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں کالعدم تنظیم کے چار دہشتگرد مارے گئے لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تازہ ترین