• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کا بائیکاٹ‘ پارلیمانی نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس ملتوی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) متحدہ اپوزیشن کی طرف سے بائیکاٹ کے فیصلے کے بعد پارلیمانی نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس سپیکر اسد قیصر نے جمعہ کو شام ساڑھے 4 بجے طلب رکھا تھا جس کا نوٹیفیکیشن رات دیر گئے جاری کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں گلگت بلتستان میں پارلیمانی انتخابات سے متعلق امور پر غور کیا جانا تھا۔ ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ اپوزیشن نے سپیکر قومی اسمبلی کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں رویئے کے باعث قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ اپوزیشن سمجھتی ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سپیکر نے جانبداری کا مظاہرہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو گلگت بلتستان میں نگراں حکومت کے چناؤ اور انتخابی تیاریوں پر بھی تحفظات ہیں جس کی وجہ سے اپوزیشن نے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
تازہ ترین