• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغرب کی غلامی میں لگے حکمران کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے،مفتی کفایت اللہ

پشاور(نیوزڈیسک)حکمرانوں نے آئین اور قانون کا مذاق بنا دیا مغرب کی غلامی میں لگے حکمران کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے گزشتہ دو سالوں میں ختم نبوت پرجتنے حملے ہوئے ستر سال کے پاکستانی تاریخ میں اتنے نہیں ہوئے ملک میں آئین اور قانون کے مطابق گستاخ رسول واجب القتل ہے لیکن اس کے باوجود پندرہ سو سے زائد مقدمات عدالتوں میں زیر التوا ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ اور مفتی ندیم محمودی نے کوہاٹ روڈ کے علاقے میں ماشوخیل میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس زیر صدارت امیر شوری مولانا مفتی شاہر زمان اور مولانا سید نقاب شاہ سابقہ امیر جمعیت علماء اسلام پی کے 71منعقد ہوئی جس میں جمعیت علماء اسلام کے مقامی رہنماؤں سمیت کثیر تعداد میں علماء عمائدین اور اہل علاقہ نے شرکت کی اس موقعے پر مفتی کفایت اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی صورت میں ختم نبوت اور ناموس رسالت پر سودا بازی نہیں کریں گے چاہے ہماری جان چلی جائے۔
تازہ ترین