• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹی ٹوئنٹی کیلئے کرکٹرز کی کووڈ ٹیسٹنگ مکمل

قومی ٹی ٹوئنٹی کیلئے کرکٹرز کی کووڈ ٹیسٹنگ مکمل


کراچی (جنگ نیوز)قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت کرنے والی چھ ٹیموں کی کوویڈ19 ٹیسٹنگ مکمل ہو گئی، انگلینڈ کا دورہ کرنے والے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ 22 ستمبر کو ہونگے، نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 30 ستمبر سے ملتان میں شروع ہوگا۔ سینٹرل پنجاب، خیبر پختونخوا، ناردرن اور سدرن پنجاب ملتان میں موجود ہیں جبکہ سندھ اور بلوچستان کی ٹیمیں کل ملتان پہنچ جائیں گی، جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آئیں گے صرف وہ ہی ملتان پہنچیں گے، ٹیمیں ٹریننگ کا آغاز اتوار سے دو وینیوز پر کریں گی۔دوسری جانب دورہ انگلینڈ سے واپس آنے والے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ 22 ستمبر کو ہو ں گے، وہ 25 ستمبر کو اپنی اپنی ٹیموں کو جوائن کرسکیں گے۔

تازہ ترین