• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پڑوسی کی فائرنگ سے میاں، بیوی، بیٹا زخمی

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے حقانی محلے میں پڑوسی کی فائرنگ سے ایک ہی گھر کے 3 افراد میاں، بیوی اور ان کا بیٹا زخمی ہو گئے۔

بلدیہ حقانی محلہ گلی نمبر 11 میں پڑوسی نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 3 افراد میں 85 سالہ شیر محمد، ان کی اہلیہ 75 سالہ حسنہ اور 28 سالہ بیٹا ایاز شامل ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

2 ملزمان کی فائرنگ شہری شدید زخمی، مقدمہ درج

کوہلو : فائرنگ سے ایک شخص زخمی

ملزم کا کہنا ہے کہ دیوار پر پڑوسی کو دیکھ کر سمجھا کہ ڈکیت ہے جس پر غلطی سے پڑوسی پر گولی چلا دی۔

تازہ ترین