• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات، اسلحہ کی نمائش کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار

گجرات کےعلاقہ جلالپور جٹاں میں ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم نے اسلحہ کے ساتھ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا تھا۔

جلالپورجٹاں میں ٹک ٹاکر سلیمان کےخلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سلیمان نے اسلحہ کے ساتھ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے ۔

تھانہ صدر جلالپور جٹاں پولیس کے مطابق ملزم سلیمان ولد محمد اصغر سکنہ ڈھلو شرقی کے قبضہ سے ناجائز 30بور پسٹل معہ روند برآمد کیا گیا۔

اس سے قبل بھی ڈی پی او توصیف حیدر کی ہدایت پر گجرات پولیس نے ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ برداروں اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی تھیں۔

ایس ایچ او تھانہ شاہین انسپکٹر سرفراز احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم  حسن عاطف کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا تھا۔

تازہ ترین