• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان میں فیئر اینڈ فری الیکشن نہ ہونا، بڑا نیشنل سکیورٹی رسک ہوسکتا ہے، بلاول

اسلام آباد (وقائع نگار) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں فیئر اینڈ فری الیکشن نہ ہونا ملک کے لئے ایک بڑا نیشنل سکیورٹی رسک ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے گلگت بلتستان میں اپنی پارٹی کو بھرپور الیکشن مہم چلانے کی ہدایت کردی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے الیکشن جیت کر آپ نے بھٹو شہید اور بی بی شہید کے مشن کو پورا کرنا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گلگت بلتستان کے جیالے گھر گھر جائیں اور بھٹو شہید کے پیغام کو عوام میں پہنچائیں۔

تازہ ترین