لاہور(نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق نے کہا ہے جماعت اسلامی اپوزیشنAPCمیں شریک نہیں ہوگی، اے پی سی کاایجنڈا ہی کچھ لوگوں کے ذاتی مفادات کے گرد گھومتا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا ملک کی تباہی کے ذمہ داروں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے۔ اپوزیشن بتاتی بھی نہیں کہ اس پر حکومت کا ساتھ دینے کیلئے کیا دباؤ تھا ۔آئی ایم ایف کی غلامی کی دستاویز پر دستخط کرنے سے ملک پر قیامت گزرگئی لیکن پارلیمنٹ کی بڑی جماعتوں نے حکومت کی مرضی پر قانون سازی میں اس کاساتھ دیا۔ اے پی سی کا ایجنڈاآئین کی بالادستی اور اسلامی نظام کے نفاذ کی کوئی کوشش ہوتی تو جماعت اسلامی صف اول میں ہوتی ۔