لندن ( جنگ نیوز) لبرل امریکیوں کیلئے امید کا ستعارہ اور امتیاز کے خلاف لڑنے والی امریکی سپریم کورٹ کی انتہائی پروگریسیو جج جسٹس رتھ بیڈر گنسبرگ 87سال کی عمرمیں لبلبے کے کینسر کی پیچیدگیوں کی وجہ سے گزشتہ روز انتقال کر گئی۔ ان کے انتقال پر بہت سے غم گسار کینڈلز کے ساتھ ہائیکورٹ کے باہر موجود تھے ۔ جبکہ امریکی صدارتی چیلنجر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکہ ایک ایسی جیورسٹ سے محروم ہو گیا ہے جس نے ہمیشہ امریکہ کی اعلیٰ ترین اقدار کو بلند رکھا اور ہمیشہ ہم سب کے ساتھ کھڑی رہیں ۔ انہوں نے دو دہائیوں سے زیادہ عرصے تک ملک کی اعلیٰ ترین عدلیہ میں خدمات سرانجام دیں ۔