• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے سے تحریک آزادی کو نقصان ہوگا، تحسین گیلانی

لوٹن (نمائندہ جنگ) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کے صدر سید تحسین گیلانی نےگلگت بلتستان کو پاکستان کاصوبہ بنانے کی اطلاعات کے حوالے سے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ گلگت بلتستان کومبینہ طور پر اگر پاکستان کا صوبہ بنایا گیا تو اس سے تحریک آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا اور ایسا عمل مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے قومی موقف کی روگردانی بھی ہوگا، جس سے پاکستان کے کشمیر پر کردار کو زک پہنچے گی، اگر ایسا کوئی قدم اٹھایا جاتا ہے تو اس پر پاکستان کے سنجیدہ باشعور سیاسی طبقے کو سامنے آ کر اس سازش کو روکنے کی ضرورت ہے۔ صدر فرنٹ نے یہ الزام بھی لگایا کہ تقسیم کشمیر کا راستہ ہموار کیا جا رہا ہے، برطانوی فرنٹ نے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو بنیادی حقوق تفویض کیے جائیں، مقامی حکومت کو مکمل بااختیار اور مقامی وسائل پر مکمل کنٹرول دیا جائے لیکن لوگوں کو حقوق دینے کی آڑ میں تحریک آزادی اور مسئلہ جموں کشمیر پر شب خون نہ مارا جائے۔ 
تازہ ترین