• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلاٹ قیمتوں کو کم کرنے کا مطالبہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)آل الاٹیزایسوسی ایشن پشاورریذیڈنشیانے حکومت سے پشاور میں نئی بننے والی کالونی میں پلاٹ کی قیمتوں کو کم کرنے کا مطالبہ کیاہے اور کہاکہ عام آدمی اور تنخواہ دار طبقہ ادانہیں کرسکتے۔یہ مطالبہ انہوں نے گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے سامنے ایسوسی ایشن کے صدر شکیب رسول اور سیکرٹری اسماعیل نے احتجاجی مظاہرے میں کیا ،مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر زاور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے،جن پر پی ایچ اے پلاٹ کی قیمتوں کو کم کرنے کے مختلف مطالبات درج تھے۔اس موقع پر مقررین نے کا کہناتھاکہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر غریب عوام کوکم قیمت پر اپنا گھر دلوانے کیلئے نیاپاکستان منصوبے کا آغاز کیا،لیکن پیش کش کے خطوں سے ہم نے دیکھاکہ کم سے کم ماہانہ قسط ایک لاکھ روپے سے زیادہ ہے،جوکہ عام آدمی اور اوسطاًآمدنی یا تنخوادار شخص کی پہنچ دور ہے جوکہ وزیراعظم عمران خان کے نعرے اور وژن کیخلاف ہے۔انہوںنے بتایاکہ پی ایچ اے فائونڈیشن نے اپنے اشتہار میں پہلے سے عوام کو گھروں کی قیمت کے بارے میں نہیں بتایا،اور ہم سب کو اندھیرے میں رکھ کر ہم سے 10ہزار روپے اور 5ہزار روپے فی کس ناقابل واپسی وصول کی ۔
تازہ ترین