• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن ٹی وی پر پہلے آنے کامقابلہ کر رہی تھی، علی زیدی


وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن مقابلہ کر رہی تھی کہ ٹی وی پر کون پہلے آئے گا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ اے پی سی میں ہر رنگ کے لوگ بیٹھے ہوئے تھے، ان کا حق ہے سیاست کریں۔

علی زیدی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر بھی میاں صاحب کے لگائے ہوئے ہیں، اگر یہ تمام لوگ پیسے واپس کردیں تو پاکستان کا قرضہ ادا ہوجائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام کیسز انھوں نے ایک دوسرے پر بنائے ۔

انہوں نے کہا کہ اے پی سی کرتے رہیں، اے پی سی میں شریک افراد میں کسی کی کوئی ساکھ نہیں ہے۔

 اس سے قبل  علی زیدی کا کہنا تھا  کہ آج نواز شریف نے پوری پاکستانی قوم کے ساتھ دشمنی کا اعلان کر دیا ہے۔

علی زیدی نے سابق وزیرِاعظم کی تقریر کے جواب میں ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب نے فرمایا کہ جھگڑا عمران خان سے نہیں، اُن سے ہے جو خان صاحب کو اقتدار میں لائے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ میاں صاحب، پی ٹی آئی کو 1 کروڑ 70 لاکھ لوگوں کے ووٹ سے اقتدار ملا ہے، کسی کی پرچی سے نہیں ملا۔

تازہ ترین