• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ ایف سیکریٹری ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کا جائزہ لیں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سکریٹری آصف باجوہ پیر کو عبد الستار ہاکی اسٹیڈیم کا دورہ کریں گے اور حالیہ بارش سے اسٹیڈیم کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لیں گے،بارش کی وجہ سے اسٹیڈیم کی آ سٹرو ٹورف کے علاوہ ہا سٹل کے کمروں کو بھی نقصان ہوا ہے، جس کے حوالے سے اسٹیڈیم کے آفیشل سابق ہاکی اولمپئن افتخار سید نے ایک جامع رپورٹ پی ایچ ایف کو بھیجی ہے جس میں بعض کاموں کی بھی سفارش کی گئی ہے، بارش کی وجہ اسٹیڈیم کے دفاتر میں بعض ضروری فائل اور اہم کاغذات کو بھی نقصان ہوا،ہاسٹل کے کمروں میں پانی داخل ہونے سے کئی بیڈ بھی خراب ہوئے، پی ایچ ایف کے سکریٹری منگل تک کراچی میں موجود ہوں گے، وہ کے ایچ اےکے حکام سے بھی ملیں گے ، اس کے علاوہ سابق اور انٹر نیشنل ہاکی کھلاڑیوں سے بھی ملیں گے، اس کے علاوہ فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹور نامنٹ کے سلسلے میں اسپانسرز سے بھی ملیں گے۔

تازہ ترین