• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کویت میں نازیبا ویڈیو شیئر کرنے کے الزام میں پاکستانی اداکار کو دوسال قید

کویت (مانیٹرنگ ڈیسک)کویت کی ایک عدالت نے پاکستانی اداکار فرحان ال علی کو اپنی نازیبا ویڈیوجاری کرنے کے جرم میں 2 سال قید کی سزا سنا دی۔عرب اخبار “گلف نیوز” نے القبص اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی نژاد اداکار کو اپنی ہی ویڈیو جاری کرنے کے جرم میں جیل بھیجا گیا اور سزا پوری ہونے کے بعد انہیں ملک بدر کردیا جائے گا۔عدالت نے فرحان ال علی کو سزا اور ملک بدری کے حکم علاوہ ایک ہزار کویتی دینارکا جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔اس سے قبل جون میں کویتی میڈیا کا کہنا تھا کہ کویتی ٹی وی کے متعدد سیریلز اوراسٹیج شوزمیں پرفارم کرنے والے اس اداکارپرسوشل میڈیا پرغیراخلاقی ویڈیوجاری کرنے کا الزام تھا اور اداکارنے پولیس کے سامنے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میرے اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ کو ہیک کرلیا گیا تھا۔

تازہ ترین