• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئرپورٹ پر بچھو کے کاٹنے سے اے ایس ایف کا جوان جاں بحق

کراچی (آئی ا ین پی ) کراچی ایئرپورٹ کے رن وے کے قریب بچھو کے کاٹنے سے ائیرپورٹ سیکورٹی فورس کا ایک جوان جاں بحق ہو گیا۔ اے ایس ایف کے ترجمان کرنل عثمان تنویر تفسیر کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ 12 ستمبر کو کراچی ائیر پورٹ کے رن وے کے قریب پیش آیا تھا، اے ایس ایف اہلکار ندیم رن وے کے ساتھ کیمپ پر سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور تھا۔ عثمان تنویر کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد کراچی ائیر پورٹ کے رن وے کے اطراف خود رو گھاس اگ آئی جن میں سانپ اور بچھو اور دیگر حشرات الارض کافی تعداد میں پائے جاتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق اے ایس ایف اہلکار ڈیوٹی کے دوران کیمپ کے قریب زمین پر چائے وغیرہ بنا رہا تھا کہ اس دوران اسے بچھو نے کاٹ لیا تھا۔ ان کے مطابق اہلکار ندیم کو تکلیف کے باعث فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور اس میں زہر کا پھیلا روکنے کے لیے طبی امداد دی گئی تھی، بعد ازاں حالت بگڑنے پر اسے علاج کے دوران درجن سے زائد ڈرپس بھی لگائی گئیں جس سے ندیم کی حالت کچھ بہتر ہوئی تاہم بدقسمتی سے وہ 17 ستمبر کو انتقال کر گیا۔ لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے ندیم کو آبائی گاوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین